سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو طلب کرلیا۔ ایک
سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق زیر التوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی منگوالیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تعمیرات
کے لیے تمام تر قانونی ضابطے پورے کیے۔انتیس اکتوبر دوہزار بیس کو بلڈنگ پلان کی منظوری کی درخواست دی۔بلڈنگ
کنٹرول اتھارٹی والے سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ کے لیے دس لاکھ مانگ رہے ہیں۔بتایا گیا
ہے کہ دس لاکھ روپے میں تمام کارروائی پوری ہوگی۔ عدالت نے ڈی جی ، ایس بی سی اے
کو چودہ دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
۔ ہدایت کی کہ پیش ہوکر وضاحت کریں۔۔ ایک سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق زیر
التوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔