انجمن تاجران کراچی کے صدر جاوید شمس کا کہنا ہے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک سو سینتیس روپے اضافے کے بعد حکومت نے عوام میں زندہ رہنے کی امید توڑ دی ہے۔ عوام دشمن فیصلوں سے بے روزگاری اور جرائم میں اضافہ ہو گا۔ گزشتہ ایک سال میں مہنگائی کی وجہ سے تیرہ فیصد کاروبار بند ہو گیا۔بے روزگاری کا طوفان سب بہا لے جائے گا۔ صدر انجمن تاجران کراچی نے کہا ہے حکومت نے اپنی ناکام معاشی پالیسی کو مان لیا۔ملک کی تمام سیاسی قیادت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔