وزیراعلی سندھ کی سول اسپتال کراچی میں میڈیکل اور سرجیکل ٹاور بنانے کی ہدایت۔حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بڑھا کر پچانوے فیصد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کوریج اسی فیصد کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ صحت کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کور یج انہتر فیصد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمیونٹی تک رسائی اکتالیس فیصد ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا بارہ سو کی آبادی پر ایک لیڈی ہیلتھ ورکر ہونی چاہیے۔ لاڑکانو میں انسٹیٹوٹ آف یورولوجی قائم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا بیالیس ہزار آبادی پر ایک نرس ہے۔ وزیراعلی نے کہا ضرورت پوری کرنے کے لئے نرسوں کی مزید بھرتیاں کی جائیں۔ اجلاس میں ساڑھے تین ہزار ویکسینیٹرز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ گیارہ نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرقائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایک سو پچیس نئے غیر مواصلاتی اسکریننگ یونٹس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔