کراچی میں شہری کو قتل کرکے ندی میں پھینکنے کا مقدمہ۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  میں شہری کو قتل کرکے ندی میں پھینکنے کا مقدمہ۔

کراچی  میں شہری کو قتل کرکے ندی میں پھینکنے کا مقدمہ۔ تفتیشی افسر نے کیس کا چالان اے کلاس کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شہری فرید حسین کو قتل کرکے ندی میں پھینکنے  کے مقدمہ پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر  کے  پیش کردہ  چالان میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو مقتول  کی  لاش برآمد ہوئی،، جس کو جناح منتقل کیا گیا۔ بعد میں لاش تدفین کے لئے  چھیپا کے حوالے کر دی گئی۔ملزم نے خود کو بچانے کے لئے مقتول کی لاش کورنگی کازوے ندی میں پھینک دی تھی۔مقتول کے والد نے  بتایا کہ  بیٹا نشہ کرتا تھا۔ وہ  عبدالرحمن نامی شخص کے پاس  بھی جاتا تھا۔ عبدالرحمن کے گھر گئے لیکن وہ کسی نامعلوم مقام پر چلا یا ہے۔کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی۔