کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے

سدرہ عارف سدرہ عارف

 کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے


کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے۔۔۔نیو کراچی میں بھتہ خوروں نے 15 روز کے دوران دوسری بار فائرنگ کی، ایک شخص کو قتل دو افراد کو زخمی کردیا،

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے بعد بھتہ خور بھی شہریوں کی جان کے دشمن ۔۔۔نیو کراچی میں افطار کے وقت اندھا دھند گولیاں چلاکر سماجی ورکر کی جان لے لی 

عینی شاہد نے بتایا کہ عبد الجبار نامی سماجی اہلکار لوگوں کو افطار کرانے میں مصروف تھے کہ دو بائیک سوار حملہ آوروں نے آکر فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے چھ بچوں کا باپ عبد الجبار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے 


پولیس حکام کے مطابق علاقے میں تمباکو کا کاروبار کرنے والوں سے چند روز قبل بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور 4 مارچ کو بھی اس ہی مقام پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے راہگیر بچہ زخمی ہوا تھا


ایم کیو ایم رہنما عبد الوسیم بھی فائرنگ کے مقام پر پہنچے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا 


پولیس ذرائع کے مطابق بھتے کی عدم ادائیگی پر 4 مارچ کو پیش آئے واقعے کا بھی مقدمہ درج کرکے تفتیش اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ سی آئی اے پولیس کو منتقل کی گئی تھی مگر کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا تھا، پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھتے کا مطالبہ بیرون ملک موجود لیاری گینگ وار سرغنہ کےکارندوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں ۔۔۔۔