پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس ہوا لکھ پتی۔ سرمایہ لگانے والے بنے کروڑ پتی اور ارب پتی۔ ملکی تاریخ میں اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی بلندی کو چھوگیا۔
تیزی سے بلندی کی طرف گامزن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس نئی بلندی کو چھوگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ مارکیٹ سات سو نوے پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ، انسٹھ ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ ہوئی۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ ایک ہی دن میں تاریخی چار ہزار، چھ سو پچانوے پوائنٹس اضافے سے ننانوے ہزار، دوسو انہتر پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔