بارش کی بوندیں برسیں تو گُل بوٹوں پر جمی دھول صاف ہوگئی۔ سبزے نے نیا اُجلا پیرہن اوڑھا تو منظر سہانا ہوگیا۔

عرفان علی عرفان علی

بارش کی بوندیں برسیں تو گُل بوٹوں پر جمی دھول صاف ہوگئی۔ سبزے نے نیا اُجلا پیرہن اوڑھا تو  منظر سہانا ہوگیا۔

بارش کی بوندیں برسیں تو گُل بوٹوں پر جمی دھول صاف ہوگئی۔ سبزے نے نیا اُجلا پیرہن اوڑھا تو  منظر سہانا ہوگیا۔ قدیم عمارتیں  بھی گرد  ہٹنے سے  اپنی     اصل خوبصورتی کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔



بارش کا موسم ماحول بنا دیتا ہے گیلی گیلی سڑکیں  ایک خوشگوار تبدیلی کی نوید سنانے لگتی ہیں ، شہر کی قدیم عمارتوں کاحسن نکھر کرسامنے آجاتاہے بلکہ کوئی  رومانوی داستانیں بیان کرتا دکھائی دیتاہے۔شہری اس موسم سے خوب محظوظ ہورہے  ہیں۔

رت بدلتے ہی مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں،اوراس خوبصورت موسم میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ چرند پرند بھی موسم کی اس ادا کو اپنے انداز میں خوش آمدید کہتےہیں نظر آتے ہیں کراچی کے شہری سردیوں کے اس بارش سے بےحد خوش ہیں۔


بارش کے بعد کراچی شہر کی اہم شاہراہیں اور انکی مسافت شہریوں کو اپنے سحر  میں جکڑلیتی ہے۔قدیم عمارتوں کا حسن مزار قائد، فیئرر ہال اور ایمپرس مارکیٹ ماضی کے اوراک پلٹتا نظر آتاہے بلکہ اس شاندار دور کی یادیں بھی اس موسم میں تازہ ہوجاتی ہیں۔