کراچی ادبی میلے کے دوسرے روز کا اختتام مشاعرے پر ہوا۔ مشاعرے کی
صدارت افتخار عارف نے کی۔ پنڈال میں موجود حاضرین نے شعراء کرام کو خوب داد دی۔
کراچی میں جاری تیرہویں لٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز مشاعرے پر
اختتام پذیر ہوا۔
عمبرین حسیب عنبر نے مشاعرے کی نظامت کی۔
کشور ناہید ، اجمل سراج اور
پیرزادہ سلمان نے اپنی شاعری سے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔
مشاعرے کے دیگر شعراء نے بھی اپنے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد
وصول کی۔
صدر محفل افتخار عارف نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔