کراچی میں
مون سون کی برسات نے پھر رنگ جمادیا۔ مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے۔ سب سے زیاد ہ اکیاون ملی میٹر بارش پی اےایف فیصل بیس پر ہوئی۔ رات کو پھر تیز بارش کا امکان۔بارش برسانے والا سسٹم اتوار
تک ہلکی اور تیز بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
کراچی میں
صبح سے ہی موسم ابر آلود تھا۔
کلفٹن ، ڈیفنس، ملیر، ابراہیم حیدری،صدر،لکی اسٹار ، یونیورسٹی روڈ، صفورا چورنگی
میں بادل
برس پڑے۔
کیماڑی،ٹاور،
آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ کراچی
،سرجانی ، سخی حسن،کے ڈی اے چورنگی ،حیدری،
کورنگی،گلشن حدید، میں بھی برسات ہوئی۔۔
محکمہ موسمیات
کےمطابق جمعرات کی رات تیز بارش کا سلسلہ
شروع ہوسکتا ہے جبکہ بارہ اور تیرہ اگست کو بارش کی شدت زیادہ ہوگی۔ چودہ اگست کی دوپہر تک بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سب سے زیاد ہ اکیاون ملی میٹر بارش پی اےایف فیصل بیس پر ہوئی۔قائد
آباد میں پینتالیس،جناح ٹرمینل پر پینتیس
اعشاریہ چھ، ائرپورٹ اولڈ ایریا میں پینتیس، کورنگی میں چونتیس اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش
ہوئی۔
گڈاپ میں
چونتیس اعشاریہ چار، ڈیفنس فیز ٹو میں
تینتیس اعشاریہ نو ،صدر میں تینتیس،
سعدی ٹاون میں اکتیس اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی میں
اٹھائیس،میٹ آفس پر ستائیس،کیماڑی میں چھبیس اعشاریہ چار،ناظم آباد میں چوبیس
اعشاریہ چار اور نارتھ کراچی میں بائیس ملی
میٹر بارش ہوئی۔