کراچی میں آج سے گرمی کی ایک نئی
لہر کا امکان۔ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی
گریڈ تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب بدترین لوڈ شیڈنگ سے روزے دار اذیت میں مبتلا ہیں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے عید تک
یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔
کراچی
میں پارہ پھر اوپر جائے ۔محکمہ
موسمیات کےمطابق انتیس اپریل سے شہر میں
گرمی بڑھنے کا امکان ہے،،
اور یہ
لہر یکم مئی تک جاری رہے گی۔ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک
جاسکتا ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 37 اعشاریہ ۱یک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
گرمی
زوروں پر ہے ،،
تو دوسری ماہ مضان میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے۔
لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ، نارتھ
کراچی ، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال شدید متاثر ہیں۔ اورنگی ٹاؤن
، کورنگی ، گارڈن ،بلدیہ ٹاؤن ، گلزار ہجری
اسکیم تینتیس، لیاری اور لانڈھی میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
بجلی کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ایک
ہزار میگاواٹ بجلی مل گئی،، تو اب فیول کی
کمی کا جواز پیش کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی
ہے-
صورتحال سنبھالنے کے لیے لوڈ شیڈ نگ کے
دورانیہ میں دو گھنٹے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بری
خبر بھی سنادی کہ عید تک لوڈشیڈنگ کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے