کراچی گلستا ن جوہر میں سیکیورٹی گارڈکے خاتون پر تشدد کا کیس۔

عمران عمران

کراچی گلستا ن جوہر میں سیکیورٹی گارڈکے خاتون پر تشدد کا کیس۔

کراچی گلستا ن جوہر میں سیکیورٹی گارڈکے خاتون پر تشدد کا کیس۔

 ملزم بلڈنگ یونین کےتین عہدیداروں کی ضمانت منظور۔ گارڈ ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے۔

سیشن جج شرقی کی عدالت میں تین ملزموں کی ضمانت کے کیس پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تینوں ملزم  بلڈنگ یونین کے ذمہ دار ہیں ۔

جس وقت گارڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ،،ملزمان موجود نہیں تھے۔

خاتون مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے،، اور رہائشیوں نے خاتون کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

 عدالت نے تینوں ملزموں  کی  تیس، تیس ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی اور سولہ اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

کیس میں گرفتار سیکورٹی گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے۔

 ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ شاہراہِ فیصل تھانے میں درج ہے۔