چائے کھانے ، ریسٹورنٹ ، کلب، اسکول اور اب کالج بھی محفوظ نہ رہے

عرفان علی عرفان علی

چائے کھانے ، ریسٹورنٹ ، کلب، اسکول اور اب کالج بھی محفوظ نہ رہے

چائے کھانے ، ریسٹورنٹ ، کلب، اسکول اور اب کالج بھی محفوظ نہ رہے وزیراعلیٰ سندھ کا کرائم کےخلاف نوٹس اور گورنر سندھ کی پولیس چیف  کو  دی گئ ڈیڈ لائن بھی اب تک کارآمد نہ ہوسکی۔

کراچی  اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافہ تو جاری ہے لیکن اب گھر، دکان، دفتر ، کوئی بھی مقام ڈاکو  کی لوٹ مار سے محفوظ نہیں۔سعود آباد کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایوننگ کلاسسز کےلیے پروفیسر موٹرسائیکل پر داخل ہوئے کہ ڈاکو آگئے۔موبائل اور پرس چھین لیا ، پرس میں نقدی اور شناختی کارڈ ، لائنسنس اور کریڈٹ کارڈ تھے۔ کالج انتظامیہ نے کالج کے باہر پولیس گشت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے کے باوجود وارداتیں نہ تھم سکیں۔