کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،،سب سے زیادہ بارش شارع فیصل پر 75 ملی میٹر، ایئرپورٹ کے اطراف 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ   کی گئی،،،بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی ۔شہر کے مختلف سڑکیں اب بھی زیر آب ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

کراچی میں رات بھر برسات رہی، کہیں ہلکی تو کہیں تیز ، شہر کی اہم سڑکیں زیر آب رہی۔

 

شہر کےنشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل  ہوگیا۔

بڑی تعداد میں گاڑیاں بارش کے پانی کے باعث بند ہوگئی

پانی کے باعث موٹر سائیکل پر سوار افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔

کراچی کی مختلف سڑکیں اب بھی زیر آب ہیں تاحال نکاسی آب کا کام شروع نہیں کیا جاسکا۔شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت کوئی انتظامات نہیں کئےگئے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، ریلوے گرائونڈ کے سامنے بڑی مقدار میں پانی کھڑا ہواہے۔ ایم جناح روڈ کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے سڑک تالاب کا مںظر پیش کررہی ہے۔شہری کہتے ہیں عوام کی مشکلات کے حل کےلیے کوئی نہیں سوچتا

ٹاور پر بھی بڑی مقدار میں پانی موجود ہے۔ سندھ اسمبلی اور شاہین کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں ۔

جوڑیا بازار ، کھارادر، سٹی کورٹ ،کپڑا مارکیٹ لائٹ ہائوس اور اطراف کے علاقوں میں بھی نکاسی آب کا انتظام نہ کیا جاسکا۔