بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوز BRI کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے درمیان دوستی بہت پرانی ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے پاک آرمی چینی ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔چینی سفیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔
تقریب سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے چین کے لیے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور خنجراب پاس کے سال بھر کے آپریشن کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا
چین کے قونصل جنرل نےخطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی بہت پرانی ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم انوار کاکڑنے چین میں تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی ۔۔۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدےبھی ہوئے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا پاک آرمی سی پیک مکمل ہونے تک وہاں کام کرنے والے چینی ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے
شرکا نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات اور سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔