کراچی میں ماڈل کالونی کے قریب خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت۔ بارود سے بھری گاڑی کی کراچی منتقلی میں مدد کرنے والی خاتون اور غیر ملکیوں کی ائیر پورٹ پر نقل و حرکت کی اطلاع بمبار کو دینےو الا مرکزی سہولت کا ر گرفتار۔دہشت گردوں کا پورا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ اور سی ڈی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل کالونی کے قریب غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش بم دھماکے کے 2مرکزی سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ دھماکے میں استعمال گاڑی 71 لاکھ روپے میں کراچی کے شوروم سے خرید ی گئی۔رقم حب کے نجی بینک سے منتقل کی گئی۔گاڑی میں بارودی مواد بھرنے کے بعد اسے خاتون کی مدد سے کراچی منتقل کیا گیا
تحقیقات میں سامنے آیا کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل بھی گرفتار مرکزی سہولت کار ائیر پورٹ کے فرسٹ فلور پر موجود تھا۔ملزم نے خودکش حملہ آور کو غیرملکیوں کی نقل و حرکت سے آگاہ کیا ۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کا پورا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ دہشت گرد خواتین اور یونیورسٹیز میں پڑھنے والے بچوں کی ذہن سازی کرکے تخریب کاری کروار ہے ہیں۔
6اکتوبر کی شب ماڈل کالونی کے قریب خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں دو غیر ملکیوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔