کراچی میں
انسداد تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی
خاتون سے
مبینہ رشوت کی طلبی اور ہراساں
کرنے کا معاملہ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے تحقیقات کے لئےکمیٹی قائم کردی۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات کے دو افسران نے
مبینہ طور پر خاتون سے رشوت طلب کی
اور ہراساں کیا۔ دونوں افسروں کو معطل کر کے
معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا
کہنا ہے کہ معاملے کو سیاسی رنگ دیئے بغیر شفاف تحقیقات کی جائے گی۔ انکوائری کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔