کراچی، عدنان اطہر
پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فاو نے جذام کے
خاتمے کے لئے کراچی میں میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ
ادارہ جذام کے علاوہ ٹی بی، آنکھوں کے امراض اور ماں اور بچے کی
صحت سے متعلق علاج بھی فراہم کررہا ہے۔
ڈاکٹر روتھ فاو کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہم
سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان کی مدرٹریسا ڈاکٹر روتھ فاو نے
جذام کے مریضوں کے علاج اور دیکھ
بھال میں اپنی زندگی
صرف کردی ۔ پاکستان سے جذام کے
خاتمے کے لئے انہوں نے میری ایڈی
لیڈ لیپرسی سینٹر کی بنیاد رکھنے میں
اہم کردار ادا کیا،،،، جہاں آج تک جذام کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
کراچی میں قائم لیپرسی سینٹر
میں ڈاکٹر روتھ فاو کے مشن کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹی بی، آنکھوں کے امراض اور ماں اور بچے کی
صحت سے متعلق علاج بھی کیا جاتا ہے۔۔
ڈاکٹر روتھ فاو کی انتھک محنت کے باعث1996 میں
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو ای ایم آر او
ریجن میں جذام کے مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک قرار دیا۔ لیکن آج بھی جذام کے
مریض مسیحائی کے منتظر ہیں۔ مدر ٹریسا کے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔