نئے بجٹ میں متوسط طبقے اور تنخواہ داروں پر مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے

نزاہت خان نزاہت خان

نئے  بجٹ میں متوسط طبقے اور تنخواہ داروں پر مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے

رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کا کہنا ہے  نئے  بجٹ میں متوسط طبقے اور تنخواہ داروں پر مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔ ۔ زرعی آمدنی کو  بھی ٹیکس نیٹ  میں شامل کیا جائے۔


رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کا کہنا ہے آئندہ بجٹ میں کسی بھی طرح تیل گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔ متوسط طبقے اور تنخواہ داروں پر مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔  بجٹ سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا براہ راست ٹیکس کے نظام کو بڑھانے اور بلاواسطہ ٹیکس   کم کرنے کی ضرورت ہے۔ زراعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ  میں شامل کیا جائے۔


فاروق ستار  کاکہنا تھا کراچی والے  10 سے 12 لاکھ کی آمدنی پر ٹیکس دیتے ہیں جبکہ  جاگیرداروںاور  وڈیروں کی کروڑوں کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہے۔