کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے مختلف حادثات بچے سمیت دو افراد جاں بحق،خاتون اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کی سڑک پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 4سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔۔۔عینی شاہدین کے مطابق بچہ ہاتھ چھڑا کر اچانک سڑک پر آیا تو گاڑی کی زد میں آگیا ،ادھرحسن اسکوائر کارپٹ مارکیٹ کے قریب بھی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر بائیک سوار شخص شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ،منگھوپیر چنگی ناکہ کے قریب بھی تیز رفتار مزدا ٹرک نے بائیک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائیک چلانے والا شخص اور چار بچے زخمی ہوگئے ،ناظم آباد انڈر پاس کے قریب بھی تیز رفتار ہائی روف وین الٹنے سے خاتون زخمی ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔