وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پاکستان میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں خوش آئند ،،لیکن ناکافی ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعلی سندھ  نے کہا ہے اقوام متحدہ نے اس سال کی تھیم میں انسانی اسمگلنگ کو منظم جرم قرار دیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ محض نقل و حرکت نہیں بلکہ انسانی وقار پر حملہ ہے۔ سندھ میں انسانی اسمگلرز کےلیے کام کرنا انتہائی مشکل بنایا جا چکا ہے۔صوبائی حکومت غریب طبقات کی بھرپور مدد کر رہی ہے تاکہ وہ انسانی اسمگلروں کے چنگل میں نہ آئیں۔