بارکھان رڑکن لیویز تھانے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، 7افراد کو قتل
عرفان علی
بارکھان رڑکن لیویز تھانے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، 7افراد کو قتل کردیاگیا
ڈی سی بارکھان کے مطابق تمام افراد بس میں سوار تھے، بس لاہور سے کوئٹہ جاری تھی،
عدنان مصطفی ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ، محمد عاشقم، شوکت علی، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق شامل تھے۔
صدر مملکت کی بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعے کی مذمت، صدرآصف زرداری نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے
دہشت گردعناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں،
دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،
واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
صدرآصف زرداری کا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت
کوئٹہ: ضلع بارکھان میں 7 معصوم اور بے گناہ مسافروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں پہیمانہ قتل قابل مذمت عمل پے،
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ دہشتگرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،
امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،
پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے،
بارکھان واقعہ سیکیورٹی فورسز، بشمول ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں،
سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں
مزید خبریں