ملک میں عام انتخابات اور تیاریوں سے متعلق کوئٹہ میں اجلاس،،،
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کہتے ہیں کہ انتخابات کے غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے،،،
صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی اہم زمہ داری ہے،،، آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔
کوئٹہ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے متعلق اجلاس منعقد ہوا،،،
جس میں ممبرز الیکشن کمیشن سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا ، سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر افسران شریک ہوئے،،،
اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی اہم زمہ داری ہے،،،، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن ایک ٹیم کی طرح کام کریں،،
،، انتخابات کے عمل میں کوتاہی کرنے والے
اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،،،
الیکشن کمیشن ہر طرح سے عبوری صوبائی حکومت کو مدد فراہم کرے گا،،
سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران انتخابی فہرستوں کی اپڈیشن اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی،،،
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں 52 لاکھ 84 ہزار 594 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،،،،
بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 51 نشستوں پر انتخابات ہونگے، ،،، بلوچستان میں 5067 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے،،،
جس میں سے 2038 انتہائی حساس اور 2068 حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں،،،
چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو صوبے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا فوری طور پر دورہ کرنے کی ہدایت کی،،،
چیف سیکریٹری بلوچستان نے اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،،
، بلوچستان حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں 100 فیصد ٹرانسفر پوسٹنگ پر عمل درآمد کر رہی ہے،،، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے اجلاس میں کہا کہ انتخابات کے حوالے سے بلوچستان پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے،،،
کوئیک رسپانس فورس کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ ہوگی۔