ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکوٹر کی جانب گواہ کا بیان ریکاڈ کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت کی استدعا کردی۔ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرسےمتعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، پولیس نے جیل سے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو کو پیش کیا، نیب کی جانب سے گواہ محمد اسلم بھی ہوئے نیب پراسیکوٹر کی جانب گواہ کا بیان ریکاڈ کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گواہ کے پاس اصل دستاویزات مکمل نہیں ہے، گواہ کے پاس موجود فوٹو کاپی دستاویزات کو ہی ریکاڈ کا حصہ بنا دیا جائے، سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا، ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، عدالت نےریفرنس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔