گاڑی پارک کرنے پر تلخ کلامی معمر خاتون جاں بحق


گاڑی پارک کرنے پر تلخ کلامی معمر خاتون جاں بحق

 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبا د میں گاڑی پارک کرنے پر تلخ کلامی کے بعد معمر خاتون پرتشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جاں بحق خاتون اب تک ٹی وی کے   کیمرہ مین کی والدہ تھی، متوفیہ کا پوسٹ مارٹم تاحال نہیں کیا جاسکا

نارتھ ناظم آباد عرفات ٹائون میں گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے پر منع کر نے پر نوجوان تیش میں آگئے، 72 سالہ بانو بی بی  پر تشدد کیا تو وہ موقع پر ہی زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون کو  جھگڑے کے دوران چہرے پر تھپڑ  مارا گیا جس سے ان کو دل کا دورہ پڑااور موت واقع ہوئی، متوفیہ  اب تک ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کی والدہ تھی جن کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون ایم ایل او کی غیر موجودگی کے باعث تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جا سکا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل  بھی انہیں پڑوسیوں  نے جھگڑا کیا تھا ، پولیس کا کہناہےکہ  مبینہ تشدد کرنے میں ملوث تین افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گیاورواقعے کی مزید تفتیش کی جارہی  ہے