سول اسپتال کراچی کے ایم ایس آفس کی لفٹ بند ہونے سے ڈاکٹر اند ر پھنس گیا۔


سول اسپتال کراچی  کے ایم ایس آفس کی لفٹ بند ہونے سے ڈاکٹر اند ر پھنس گیا۔

سول اسپتال کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا۔لفٹ خراب ہونے  پر ڈاکٹر  پھنس گیا۔گزشتہ روز خاتون ڈاکٹر کو کتے نے کاٹ لیا تھا۔

سول اسپتال کراچی  کے ایم ایس آفس کی لفٹ بند ہونے سے ڈاکٹر اند ر پھنس گیا۔  وہاں موجود عملے اور دیگر افراد نے لفٹ کا دروازہ کھول کر اسے باہر نکالا ۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال   کا  موقف ہے کہ لائٹ جانے سے لفٹ کچھ دیر کے لئے بند ہوئی تھی۔ویڈیو میں جس شخص کو لفٹ سے نکالا جارہا ہے وہ ایڈمنسٹریشن بلاک کا  ڈاکٹر ہے۔ لفٹ ٹھیک  ہے  اور کام کررہی ہے۔دوسری جانب اسپتا ل میں آوارہ کتے بھی دندناتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز کتے کے کاٹنے سے خاتون ڈاکٹر زخمی ہوگئی تھی۔