چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں۔ ہمارا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کودیا گیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں۔ ہمارا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کودیا گیا۔

چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں۔ ہمارا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کودیا گیا۔ ایم کیو ایم حکومت میں رہتے ہوئے حکومت گرانے کی سازش کر رہی تھی۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، روپے کی قدر گر رہی ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 240 کےضمنی انتخاب کےسلسلے میں  مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی ایس پی  مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ شہر کے امن و امان کیلئے ہم نے قربانی دی جبکہ ہمارا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دے دیا گیا۔

مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں رہتے ہوئے حکومت گرانے کی سازش کر رہی تھی۔اس شہر کے تمام لوگ مظلوم ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کراچی والوں کے پاس اب کوئی آپشن نہیں۔

 آخری دفعہ یہ شہر کب دست تھا ہمارے ہاتھ میں تھا آخری دفعہ یہ شہر پھل پھول رہاتھا ہمارے ہاتھ میں تھا جس د ن سے ہمارے ہاتھ سے دوسرے ڈاکٹروں کے پاس چلا گیا بیمار سے بیمار ہوتا چلاگیا

مصطفیٰ کمال  کاکہنا تھا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، روپے کی قدر گر رہی ہے، معیشت کابراحال ہے

لوگ سری لنکا کی مثالیں دے رہے ہیں یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا ساری مٹی کارپیٹ کے نیچے ڈالتے چلے جائیں گےتو پھر ایک وقت آئے گا برائی منہ پھاڑ کر اپنااظہار کررہی ہوتی ہے اور آج پاکستان اسی نہج پر آگیاہے

ان کاکہنا تھا کہ تمام جیتی ہوئی جماعتوں سے پیسوں اور عہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے خود کو نہیں بیچا۔