اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی۔ ہینڈریڈ انڈیکس ساڑھے تین ہزار پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ فی تولہ سونا تین ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کا منفی اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس تین ہزار، پانچ سو پینتالیس پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ ، گیارہ ہزار، تین سو چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ فی تولہ سونے کی قیمت تین ہزار، چارسو روپے روپے کمی کے بعد تین لاکھ، پینتالیس ہزار، آٹھ سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا دو ہزار، نو سو پندرہ روپے سستا ہوکر دو لاکھ، چھیانوے ہزار، چار سو سڑسٹھ روپے کا ہوگیا۔