آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے کامیڈی کنگ
عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا۔جس میں شوبز انڈسٹری،سیاسی
و سماجی شخصیات سمیت ان کے مداح بڑی تعداد
میں شریک ہوئے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی یاد میں رکھےگئے
تعزیتی ریفرنس میں عمر شریف کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی
کامیڈی کنگ کے ساتھی فنکاروں نے انہیں اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا
عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کاکہنا تھاکہ یہاں
آنے پر سب کاشکرگزارہوں ۔ میرے والدعظیم انسان تھے
جہاں گئے قومی پرچم لہرایا۔یہ کہہ کر امریکی
شہریت ٹھکرا دی کہ پاکستان کا پاسپورٹ سب سےمضبوط ہے
صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں عمرشریف کی تمام تصاویر،کیسیٹز،
فلم کے پوسٹرز رکھے جائیں گے۔ آرٹس کونسل تھیٹر فیسٹیول کرے گا جس میں پیش کیے جانے والے تمام ڈرامے عمر شریف کے
نام ہونگے