نواز شریف کے خاندان نے 40 سال کا حساب پیش کیا، احتساب سے عمران خان بھاگتا ہے مریم اورنگزیب

نزاہت خان نزاہت خان

 نواز شریف کے خاندان نے 40 سال کا حساب پیش کیا، احتساب سے عمران خان بھاگتا ہے مریم اورنگزیب

 پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاہےکہ شہباز شریف صاحب کو وزیراعظم بنانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، شہباز شریف ملک کو پاکستان اسپیڈ بنائیں گےاور ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے۔

ان کاکہناتھاکہ شہباز شریف صاحب کو وزیراعظم بنانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، شہباز شریف ملک کو پاکستان اسپیڈ بنائیں گے اور ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے، جو بھی وعدہ عوام سے کریں گے پورا کریں گے، احتساب کو عمل چلتا رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کے خاندان نے 40 سال کا حساب پیش کیا، احتساب سے عمران خان بھاگتا ہے، سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، مجھے نہیں پتہ کہ کیا ہو رہا ہے اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔