کراچی کورنگی اللّه والا ٹاؤن میں
ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ درج۔ مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی
گئی ہیں۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں نوجوان
لاریب کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقتول کے والد
کا کہنا ہے لاریب اپنے دوست عابد کے ساتھ گھر آرہا تھا۔موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے لاریب اور اس کے دوست سے لوٹ
مار کی۔ملزموں نے لاریب کے دوست سے نقدی جبکہ
لاریب سے پرس اور موبائل فون چھینا۔لاریب
نے مزاحمت کی تو ملزموں نے اس کے چہرے پر گولی مار دی۔ علاقہ مکینوں
نے لاریب کو اسپتال منتقل کیا ،،مگر وہ دم توڑ گیا۔