افغانستان میں خوراک کی قلت ہےوزیر خارجہ

صبانور صبانور

 افغانستان میں خوراک کی قلت ہےوزیر خارجہ

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہےکہ افغان شہریوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور کورونا ابھی پوری دنیا سے ختم نہیں ہوا

وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ افغانستان کے مسئلے پر او آئی  سی  کا اجلاس کی میزبانی کر چکے ہیں،

کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی، او آئی سی اجلاس میں امت مسلمہ کے اتحاد کی بات کی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو آزاد کروانا چاہتے ہیں، او آئی سی کا پلیٹ فارم بڑی اہمیت کا حامل ہےان کا کہناتھاکہ ہم مسلم امہ کی آواز کو موثر بنانا چاہتے ہیں اور

او آئی سے کے حوالے سے پاکستان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت کی جائے گی22 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس پھر اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے