کوئلے کی غیر قانونی خرید و فروخت کے ریفرنس میں
نیب پراسکیوٹر نےحتمی دلائل مکمل کرلئے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں کوئلے کی غیر قانونی
خرید و فروخت کے ریفرنس میں حتمی دلائل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔نیب پراسکیوٹر نے
حتمی دلائل مکمل کرلئے۔ آئندہ سماعت پر ملزموں کے وکلاء کے حتمی دلائل جاری رہیں
گے۔ریفرنس کی سماعت تیئس اکتوبر تک ملتوی
کردی گئی۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزموں کی کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو دو
ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ریفرنس
دوہزار سولہ میں قائم کیا گیا۔ ملزموں نے کوئلہ
اوپن مارکیٹ میں بیچ دیا تھا۔ ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل ڈیارٹمنٹ
منظور حسین میمن بھی ملزموں میں نامزد ہیں۔