سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ
کلب اور الہ دین پارک کی زمین پر پارک بنانے کا حکم۔ سندھ حکومت کو فنڈز جاری
کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب اراضی کو اصل حالت میں بحال
کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے پوچھا بتائیں، الہ دین پارک کا کیا ہوا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ پویلین اینڈ کلب کو پارک بنانے کے لیے
فنڈز درکار ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے پر کام شروع ہو جاے گا۔چیف جسٹس
نے دریافت کیا کہ وائے ایم سی اور کڈنی ہل
پارک کا کیا ہوا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا
کہ سندھ حکومت کا تو کہنا ہے کہ پیسے نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا
کہ آپ ملبہ اٹھانے کے نو کروڑ مانگ رہے ہیں۔عدالت
نے پویلین اینڈ کلب اور الہ دین پارک کی زمین
پر پارک بنانے کا حکم دیا،، اور
کمشنر کراچی سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو پارکس بحالی کے لیے فنڈز جاری
کرنے کا بھی حکم دیا۔ کہا کہ یقینی بنایا
جائے کہ ان مقامات پر دوبارہ قبضہ ہو۔۔۔ نہ ہی کسی اور مقصد کے لیے
استعمال کیا جائے۔