نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا باپ ہی اپنی بیٹیوں کی عزت کا لوٹیرا نکلا

عمران عمران

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا  باپ ہی اپنی بیٹیوں کی عزت کا لوٹیرا نکلا

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا

باپ ہی اپنی بیٹیوں کی عزت کا لوٹیرا نکلا

خیر پور کے علاقے پانچ ھٹی کی رہائشی لڑکیوں نے اپنے والد پر مبینہ  الزام لگایا ہے۔

 کہ وہ ان کے ساتھ ذیادتی کرتا تھا۔

 سیاہ کاری کے الزام کے تحت مخالفین سے پیسے لے کر ان کو چند پیسوں کے عیوض بیچتا رہاہے ۔

 اور کل رات سے ان کی تیسری بہن کو اپنے ساتھ لے گیا ہےجس کا  تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

خیرپور کی رہائشی فرزانہ اور رضوانہ نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ ہمارا والد ظالم ہے کسی طور پر بھی اچھا انسان نہیں ہے۔

 وہ ہمارے ساتھ ذیادتی کرتا رہاہے اور ہمیں بیچتا رہاہے۔

انہوں ہم تینوں بہنوں کو ایک ایک کرکے ڈیڑھ لاکھ کی رقم کے عیوض بیچاہے۔

ابھی ہماری چھوٹی بہن شازیہ کو لیکر پتا نہیں کہاں غائب ہوگیاہے۔

 ہمیں ڈر  ہےاسے کسی غلط لوگوں کے ہاتھوں بیچ نہ دیاہوں۔

دونوں بہنوں نے حکومت سے تحفظ کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ ہمیں اس انسان سے نجات دلائی جائے اور انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔