ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی ورکنگ کمیٹیوں کی بیٹھک۔سندھ میں انتخابی اتحاد کو آگے بڑھانےپر تبادلہ خیال ہوا۔

عرفان علی عرفان علی

 ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی ورکنگ کمیٹیوں کی بیٹھک۔سندھ میں انتخابی اتحاد کو  آگے بڑھانےپر تبادلہ خیال ہوا۔


ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی ورکنگ کمیٹیوں کی بیٹھک۔سندھ میں انتخابی اتحاد کو  آگے بڑھانےپر تبادلہ خیال ہوا۔ جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کوشش ہے کہ سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ ہماری مرضی سے منتخب ہو ۔جب صوبائی حکومت بنائیں گے تو سب کو نظر آجائے گا ۔

ایم کیو ایم کا تین رکنی وفد امین الحق کی سربراہی میں مسلم لیگ ہاؤس پہنچا اور  ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی کا کہنا تھا انتخابات سے متعلق معاملات اب کافی آگے بڑھ چکے ہیں ۔

مزید ملاقاتوں کے بعد اتحاد کے خدو خال واضح ہو جائیں گے ۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے ۔

رہنما ایم  کیوایم و سابق  وفاقی وزیر امین الحق نے کہا  اتحاد کا مقصد اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ اس کے ثمرات کو یوسی لیول تک پہچانا ہے ۔

ایم کیو ایم کا ووٹر شخصیت کو نہیں پارٹی کے انتخابی نشان کو ووٹ دیتا ہے۔مسلم لیگ ن کا وفد جمعہ کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا ۔۔

اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے مزید بات چیت کرے گا ۔۔