دنیا کی نسبت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم بڑھائی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ

عرفان علی عرفان علی

 دنیا کی نسبت پاکستان  میں پیٹرول کی قیمت کم  بڑھائی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے دنیا کی نسبت پاکستان  میں پیٹرول کی قیمت کم  بڑھائی گئی ہے۔

رہنما  پی ٹی آئی سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں اپنے خلاف مقدمات  میں پیش ہوئے۔ احاطہ  عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان  ہی نہیں ،،،کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے۔پاکستان میں   تیل نہیں نکلتا۔ پیٹرول باہر سے منگوایا جاتا ہے۔ دنیا میں پیٹرول کی قیمت سو فیصد بڑھی ہے جبکہ پاکستان میں کم قیمت بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا سندھ حکومت نے صوبے میں وڈیرا شاہی قائم کررکھی ہے، پولیس کو غلام بنایا ہوا ہے۔ زمینوں پر قبصے کئے جارہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے کہا کہ وفاق کو درخواست   دینے کے بعد  جے آئی ٹی  بنی ہے،، جس میں  امید ہے انصاف ملے گا۔عدالت جی آئی ٹی رپورٹ پر کیس چلائے گی۔