کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے کمشنرکراچی کی جانب سے ساحل پر اور سمندرمیں نہانے پرپاندی عائد کردی گئی لیکن شہری بغیرکسی ڈرو خوف سی ویوپہنچ گئے۔۔ سمندرمیں نہائےبھی اورٹھنڈی ہواؤں سےلطف اندوزبھی ہوئے۔

کراچی میں طوفان کے اثرات۔ ہنگامی بنیادوں پرسمندرمیں نہانےپرپابندی توعائد کردی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی سختی نہیں۔۔ شہری بغیرکسی روک ٹوک کےساحل پہنچ گئےاورانجوائےکرتےرہے۔۔

سی ویوپرخوشگوارموسم کےباوجود شہریوں کی تعداد بہت کم ہے۔۔ لیکن آنیوالےشکوہ کرتےہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے طوفان کےپیش نظرکوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیےگئے۔

کمشنرکراچی کی جانب سےسی ویوپرنہانےپرپابندی عائد کی گئی ہےشہریوں کوممکنہ طوفان کےپیش نظرگھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔