کراچی کے علا قے لانڈھی میں ایم کیو
ایم حقیقی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کا واقعہ، پولیس نے دو روز قبل
پیش آئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
۔۔۔ایس ایس پی کورنگی کہتے ہیں ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز پر پیش آنے والا واقعہ
ملیر میں ہونے والے جھگڑے کا رد عمل تھا ۔
کراچی کے علا قے لانڈھی میں واقع ایم
کیو ایم حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ کے ہیں،
دو روز قبل یہاں پی ٹی آئی اور حقیقی
کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس سے
علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف وہراس پھیل
گیا تھا
واقعے سے متعلق ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ایم
کیو ایم حقیقی نے پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد
اور بیت الحمزہ پر توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان
کا موقف ہے کہ ان پر سیاسی مخالفین نے پتھراؤ کرکے گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے
بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس سے رجوع کیا
ہے جس پر معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کردی
ہیں۔