صوبائی محتسب سندھ دفتر میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ منعقد
تربیتی ورکشاپ میں سی پی آر، فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق 200 سے زائد اسٹاف کو ٹریننگ دی گئی
صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 سروس کی صوبے میں خدمات کی تعریف
صوبائی محتسب سندھ دفتر میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ تربیتی ورکشاپ میں سی پی آر، فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق ریجنل دفاتر سمیت 200 سے زائد افسران و ملازمین کو ٹریننگ دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے خصوصی شرکت کی۔ اختتامی سیشن میں ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 برگیڈئیر ر واجد صبغت اللہ مہر اور سی او ایس ڈاکٹر عابد نے ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سندھ بھر میں تمام خدمات فراہم کررہی ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ایمرجنسی میں بغیر بیلنس فون پر 1122 ڈائل کرکے رابطہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ برگیڈئیر ر واجد صبغت اللہ نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں موصول ہونے والی کسی بھی ٹیلیفون کال کو ادارہ وصول کرتا ہے اور صورتحال کی نوعیت کے مطابق فوری متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ پاکستان میں اگر ممکن نہیں تو کم از کم سندھ میں امریکہ کی طرح ایک ہی ہنگامی امدادی نمبر ہونا چاہیے، یونیفائیڈ نمبر کی سہولت سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام تذبذب کا شکار نہیں ہوں گے۔
انھوں نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی بہترین خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ابتدائی و ہنگامی طبی امدادی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ہی ایمبولینس سروس ناگزیر ہے لہذا وہ سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ضروریات کے حوالے اپنی سفارشات وزیر اعلی سندھ کو بھی دیں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں سیکریٹری صوبائی محتسب سندھ منصور عباس رضوی، ڈی جی نسیم الدین میرانی، رجسٹرار مسعود عشرت، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن امداد حسین صدیقی، مشیران و دیگر نے بھی شرکت