کوئٹہ،پرنس روڈ پر گھڑ سوار کی رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے رکشہ سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل ، ویڈیو میں گھڑ سوار کو پرنس روڈ پررانگ سائیڈ سے آتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھڑ سوار پہلے ایک کار کو اور پھر2 رکشوں کو کراس کرتاہے ، گھڑ سوار بعد میں سامنےسے آنےوالے تیسرے رکشے سے ٹکراجاتاہے ، خوش قسمتی سےگھڑسوار کی رکشے کو ٹکر سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، حادثے میں رکشے کے اگلےحصے کو شدید نقصان پہنچا ہے ،حادثے کے بعدآٹو رکشہ ڈرائیوراورگھڑسوار کاآپس میں راضی نامہ ہوگیاتھا،پولیس ،حادثے کےحوالےسے کسی کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا،