کراچی ،عدنان اطہر
ملک میں موجود تارکین وطن
کےلئے آٹھ سال بعدناراکارڈ کی تیار ی کا عمل شروع ۔ پندرہ روز بعد کراچی کے رہائشی کو پہلا نارا کارڈمل جائے گا۔
نادرا حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی کےرہائشی کانارا رجسٹریشن کارڈ پراسیس کردیاگیا
ہے۔ نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی کےپاس اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد
کاڈیٹاموجودہے۔نارا کارڈکےحصول کےبعدتارکین وطن کےبچوں کو نویں کلاس سےآگےتعلیم کاحصول ممکن ہوجائےگا۔وہ بینک
اکاونٹ اور موبائل سم بھی حاصل کرسکیں
گے۔ تارکین وطن یوٹیلیٹی کنکشن اور ڈرائیونگ
لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے۔ کورونا ویکسی
نیشن کے حصول کے لئے بھی نارا کارڈ اہم ہوگا۔ نادرا حکام کے مطابق نارا کارڈ کے اجرا کے لئے کراچی
کے تمام اضلاع میں ایک ایک
نادرامرکزبنایاگیا ہے۔شہر کے تینوں میگاسینٹرزمیں بھی نارا کارڈکاپراسیس کیاجارہاہے۔
وزیراعظم نے تیرہ اگست کونادراہیڈکوارٹرمیں
ایلین شناختی کارڈاورورک پرمٹ کارڈکےاجراکاافتتاح کیاتھا۔