کبھی ڈکیتی تو کبھی رشوت خوری! سندھ پولیس الزامات کی زد میں

نزاہت خان نزاہت خان

کبھی  ڈکیتی تو  کبھی رشوت خوری! سندھ پولیس الزامات کی زد میں

کبھی  ڈکیتی تو  کبھی رشوت خوری! سندھ پولیس الزامات کی زد میں۔ کرکٹر عامر یامین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سندھ پولیس پر رشوت وصولی کا الزام۔ کہتے ہیں ملتان جاتے ہوئے سکرنڈ کے قریب  گاڑی  روک کر  رشوت لی گئی۔  آئی جی سندھ کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم۔ چار  ملوث  پولیس  اہلکاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

کرکٹر عامر یامین کا ٹوئٹ میں  کہنا ہےکراچی سے ملتان جاتے ہوئے سکرنڈ کے قریب سندھ پولیس نے روکا،، اور تعارف کرانے کے باجود  رشوت وصول کی۔ کرکٹر نے الزام لگایا ہے کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے۔ پولیس ہر پچاس کلو میٹر فاصلے پر روک کر رشوت لیتی ہے۔آئی جی سندھ نے  کرکٹر عامر یامین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد نے انکوائری رپورٹ  مرتب کرلی۔واقعہ میں  سکرنڈ تھانہ کے چار  پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔ ا ن کے خلاف  ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ساتھ ہی تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور  ہیڈ محرر کو غفلت و لاپروائی کا مرتکب قرار دیکر معطل کردیا گیا ۔ انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔