کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ڈکیتی
مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے پانچ
بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔
رواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 40سے زائد شہری جاں بحق
ہوچکے ہیں۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں ۔
ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ریاض احمد جاں بحق ہوگیا ۔
پانچ بچوں کا باپ ریاض
پاپوش نگر کا رہائشی اور میٹرک بور ڈ آفس کے سامنے کینٹین چلاتا تھا۔
پولیس کے مطابق صبح دو ملزم دکان پر آئے اور لوٹ مار کی۔
مقتول کی مزاحمت پر ملزمان نے گولی
چلادی۔۔ ملزمان نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مقتول کی لاش کوقانونی کارروائی کے
لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقتول کے بھتیجے کا کہنا تھا بتایا جارہاہے کہ دو ملزمان دکان میں داخل ہوئے
اور مزاحمت پر گولیاں برسادیں۔
واقعہ کے وقت ایک چھوٹا بچہ بھی موجود تھا،وہ بتارہاہے کہ ایک ملزم پینٹ شرٹ
اور ایک شلوار قمیض میں ملبوس تھا
پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی لگی۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
ہے۔