ترک ڈرامہ
ارطغرل کے معروف کردار بامسی اور طرغت کے اعزاز میں گورنر ہاوس کراچی میں تقریب ہوئی۔ مداحوں نے دونوں فنکاروں کو گھیرلیا۔ ترک فنکاروں نے پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار
پران کا شکریہ ادا کیا۔
ترک ڈرامے
کے مشہور کردار طرغت اور بامسی ان دنوں کراچی والوں کے مہمان ہیں۔ گورنر ہاوس میں
ان کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی۔
ترک
فنکار ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا،،جس کے بعد تقریب کا
آغاز ہوا۔
گورنر سندھ
عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ ترکی ہمارے دل کے قریب ہے۔
(پاکستانیوں کے دل میں
ترکی کا ہمیشہ ایک اہم مقام رہا ہے،ہمارے دل میں ترک عوام کے لئے ہمیشہ خصوصی
جذبہ محبت رہا ہے،جب سے ماضی میں ہم نے خلافت تحریک میں مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا)
ترک
فنکاروں کے نام سے خوشبو بھی متعارف کرائی
گئی۔ طرغت اور بامسی کا کہنا تھا کہ
پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔