انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی بیوی بھی شریک ملزم قرار

عرفان علی عرفان علی

 انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل  کے کیس میں  سماجی  کارکن صارم برنی کی بیوی بھی شریک ملزم قرار


انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل  کے کیس میں  سماجی  کارکن صارم برنی کی بیوی بھی شریک ملزم قرار۔عدالت نے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے۔


جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے  مقدمے کا حتمی چالان جمع کرادیا۔ چالا ن کے مطابق  بچوں کی حوالگی سے متعلق غلط دستاویزات فیملی کورٹ میں پیش کی گئیں۔ٹرسٹ نے کورٹ میں کہا کہ اُنہیں بچے گیٹ پر ملے تھے، لیکن معلوم ہوا کہ  بچوں کو ان کے والدین نے ٹرسٹ کو دیا تھا۔ چالان میں بتایا گیا ہے صارم برنی کی اہلیہ  صارم برنی ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں۔وہ ٹرسٹ کے تمام انتظامی معاملات اپنے شوہر کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ملزمہ بچوں کی غیر قانونی خرید و فروخت سے پوری طرح باخبر تھیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ  نے کہا وہ تفتیشی افسر کی رپورٹ سے متفق  ہیں۔ بچوں کی کسٹڈی بائیولوجیکل والدین کے علم میں لائے بغیر دوسروں کے حوالے کی گئی۔ملزموں نے عدالت کے سامنے غلط دستاویزات پیش کیں۔ ملزموں کا  ایک منظم گروپ لگتا ہے،، جو بچوں کی بیرون ملک  اسمگلنگ  کرتا ہے۔ صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ انہیں جون میں  ایف آئی اے نے  گرفتار کیا تھا۔