سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے


سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

 

 

کراچی،عمران

چہرہ ڈیجیٹل ڈاٹ کام

کشمیری میڈیا سروس ذرائع کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال سری نگر میں ہوا ، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

حالیہ کئی برسوں سے بھارتی فوج نے انہیں نظر بند کررکھاتھا تاہم رحلت کی تصدیق ان  کے خاندانی ذرائع نے کردی ہے۔

بھارتی افواج نے ان کے گھر جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر کرفیو بھی نافذ کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے،وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے رکن بھی رہے سید گیلانی نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی  سید علی گیلانی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔ 

بھارت نے کئی برس سے سید علی گیلانی کو نظر بند کیا ہوا تھاسید علی گیلانی 1952 میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے, تحریک آزادی کشمیرکےلیے1959 میں سرکاری ملازمت کو خیرباد کہامسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کےجرم میں 1962 میں بھارت نے پہلی دفعہ گرفتار کیامشعال ملک کا کہناتھاکہ تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔ کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے۔ کشمیری آج یتیم ہو گئے ان کا کہناتھاکہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سید علی گیلانی کی وفات کی خبر پاکستانی اور کشمیری عوام پر بجلی کی طرح گری ہے سید علی گیلانی نے فکر حریت کی شمع جلائی،

جب تک اہل کشمیر آزادی حاصل نہیں کرلیتے یہ شمع جلتی رہے گی

 

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک آزادی کے مشعل بردار کے انتقال پر سوگوار ہے سید علی گیلانی نے آخری دن تک کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، سید علی گیلانی نے بھارتی نظر بندی کے دوران جان دی اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آزادی کا خواب پورا کرے،وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کےحق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کی۔وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں کا بھی اعلان کیاہے۔