ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کورنگی کاز وے پر پل بنانے کا اعلان کردیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کورنگی کاز وے پر پل بنانے کا اعلان کردیا


ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کورنگی کاز وے پر پل بنانے کا اعلان کردیا


اپنے وڈیو بیان میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کے ضلع کورنگی کی عوام کے لئے سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ دینے جارہے ہیں کورنگی کاز وے پر برج بنانے کے لئے اخبارات ٹینڈر دے دیا گیا ہے بارشوں میں کورنگی کاز وے زیر آب آجاتا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے کورنگی کاز وے پر پُل بنانے کا اعلان کیا تھا کورنگی کاز وے پر پُل کی تعمیر سے تمام ملحقہ علاقوں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا کورنگی ابراہیم حیدری، انڈسٹریل ایریا، بلال کالونی، عوامی کالونی، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں کی عوام مستفید ہونگے مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم عوام سے کیے گئے وعدوں کو بروقت مکمل کررہے ہیں عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا نصب العین ہے