حب ڈیم کی مرمت کر کے پانی کی فراہمی گزشتہ رات بحال کردی گئی۔
چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کےمطابق حب ڈیم سے حب پمپنگ اسٹیشن تک پانی پہنچنے میں بارہ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ آج دوپہر تک ضلع وسطی اور ضلع عربی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث واپڈا کے زیر انتظام حب ڈیم میں کٹاؤ اور نقصانات پیش آئے تھے۔ مرمتی کام کے دوران حب ڈیم سے کراچی کو روزانہ سو ملین گیلن کے بجائے صرف چالیس ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا تھا۔