مرتضیٰ وہاب کسی طور پر بطور ایڈمنسٹریٹر قابل قبول نہیں ہونگے گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کسی طور پر بطور ایڈمنسٹریٹر قابل قبول نہیں ہونگے ۔اُنہوں نے کہاکہ گرین لائن کے منصوبے میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔ اس میں مفروضے اور قیاس آرائیاں زیادہ ہے
گورنر ہاﺅس میں ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ یہاں یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر دونوں حکومتوں کی مشاورت سے ہوگا ۔وہ نان پولیٹکل ہوگااور اُسے ایڈمنسٹریٹر کا تجربہ ہوگا۔کسی بھی صورت مرتضی وہاب ہمیں ایڈمنسٹریٹرکراچی کےطورپر منظور نہیں ہے۔ گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ گرین لائن پر اسپینش کمپنی سے بات ہو گئی ہے۔ اس میں مفروضے اور قیاس آرائیاں زیادہ ہے ۔۔ہمارے گرین لائن کے منصوبے میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک بات کلیئر کر لیں 1.1 ٹریلیئن کا وفاقی پیکیج تھا اسی میں نالوں اور اس کی صفائی کا کام کرنا تھا ۔مجھے لگتا ہے اس بار مون سون میں فرق ضرور آئے گا