کراچی
کےمختلف علاقوں میں بونداباندی اوربارش کاسلسلہ جاری ہے۔
سپرہائی
وے،گلشن حدید،ملیراورائیرپورٹ کےاطراف میں بادل برسے۔
محکمہ موسمیات
کےمطابق شہرمیں میں آئندہ تین روز موسم آبرآلودرہنےکےساتھ وقفے وقفے سےہلکی
بارش اوربونداباندی جاری رہےگی۔
کراچی میں
دن کے آغازکےساتھ ہی شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی توکہیں بارش ہوئی۔
سپرہائی وے
،گلشن حدید،ملیر،ائیرپورٹ،سرجانی ٹاون اورگلستان جوہرکےعلاقوں میں بارش کےبعد موسم
خوشگوارہوگیا۔
محکمہ موسمیات
کےمطابق سندھ میں موسلادھاربارشیں پیداکرنےوالامون سون کاکم دباوکانظام مغرب کی
جانب بڑھ گیاہے۔
جس کےبعد
آئندہ تین روزکےدوران کراچی،بدین،ٹھٹھہ اورتھرپارکرمیں ہلکی بارش کاامکان موجودہے۔
محکمہ موسمیات
نے دادو،لاڑکانہ،جیکب آباداورقمبرشہدادکوٹ میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی
ہے۔
کراچی میں
آئندہ تین روز موسم آبرآلودرہنےکےساتھ
وقفے وقفے سےہلکی بارش اوربونداباندی جاری رہےگی۔